واٹر اینڈ سیوریج بورڈ ایک بار پھر میئر کے حوالے کرنے کی بازگشت
کراچی(اسٹاف رپورٹر) کراچی واٹر اینڈ سیوریج بورڈ کو میئر کے حوالے کرنے کی بازگشت ایک بار پھر سنائی دینے لگی۔ کے ایم سی کے حلقوں کا دعویٰ ہے کہ نوٹیفکیشن جلد جاری کردیاجائے گا لیکن باخبر ذرائع نے کہا ہے کہ صوبائی حکومت نوٹیفکیشن جاری نہیں کرسکتی یہ فیصلہ صوبائی اسمبلی کرے گی۔ ذرائع نے بتایا ہے کہ صوبائی حکومت واٹر بورڈ سے جان چھڑانا چاہتی ہے کیونکہ پورے شہر میں فراہمی اور نکاسی آب کا نظام تباہ ہوگیا ہے۔ کراچی کے 80فیصد علاقوں کو آلودہ پانی فراہم کیا جارہا ہے اور گندے پانی اور پینے کے پانی کی لائنیں مل گئی ہیں۔
واٹر بورڈ