خواجہ آصف کی او آئی سی وزرائے خارجہ کے ہنگامی جدہ اجلاس میں شرکت
اسلام آباد(اسٹاف رپورٹر)وزیرخارجہ خواجہ محمد آصف نے اتوار کو جدہ میں اسلامی سربراہ کانفرنس وزراء خارجہ کے ہنگامی اجلاس میں شرکت کی۔ جس میں سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض پر حوثی باغیوں کے بیلسٹک میزائل حملے کے نتائج پر غور کیا گیا۔ وزراء خارجہ کے اجلاس سے قبل ’’یمن‘‘ کے حوالے سے تنظیم کے کے رابطہ گروپ کا اجلاس منعقد کیا گیا جس میں یمن کی سیاسی اور انسانی صورتحال پر بات کی گئی۔ پاکستان کے وزیر خارجہ جدہ میں کئی مسلم ممالک کے وزراء خارجہ سے دوطرفہ ملاقاتیں بھی کریں گے۔
خواجہ آصف