ریلوے پولیس نے موٹر سائیکل چور پکڑلیا
سکھر(نامہ نگار) میر پور ماتھیلو ریلوے پولیس نے موٹر سائیکل چور کو رنگے ہاتھوں پکڑ لیا ۔ تفصیلات کے مطابق میر پور ماتھیلو میں ریلوے پولیس کے اہلکاروں نے ریلوے اسٹیشن کی حدود میں کاروائی کرتے ہوئے موٹر سائیکل چوری کی وارداتوں میں ملوث خانپور مہر کے رہائشی ملزم روشن ملک کو گرفتار کرلیا ہے جسکے بعد ملزم کو مقامی کی عدالت میں پیش کیا گیا۔