عوام اہلسنّت میں بیداری کی لہر خوش آئند ہے‘ محمد سلیم ترابی
کراچی (نیوز رپورٹر) اہلسنّت حنفی بریلوی مساجد کی انتظامی کمیٹیوں کے اکابرین اور میلادشریف کا اہتمام کرنے والی نمائندہ تنظیمات و شخصیات پر مشتمل مرکزی میلاد الائنس پاکستان کے بانی وچیف آرگنائزر‘ مرکزی انجمن سیرت النبیﷺ گلبہارکے چیئرمین اور ممتازقومی وسماجی رہنما محمد سلیم خاں قادری ترابی نے کہاکہ عوام اہلسنّت حنفی بریلوی بڑی تیزی سے بیدار ہو رہے ہیں جو انتہائی خوش آئند بات ہے مگر قائدین اہلسنّت حنفی بریلوی کو بھی اس مرحلے پر ذمہ داری سے قیادت کافریضہ انجام دینا ہے کیونکہ عوام اہلسنّت حنفی بریلوی کی شدید خواہش ہے کہ قائدین اہلسنّت حنفی بریلوی متحد ہو کر پاکستان کی سالمیت‘ استحکام‘ ترقی اور خوشحالی کیلئے اپنا کردار ادا کرنے کی کوشش کریں بالخصوص عوام اہلسنّت حنفی بریلوی کو بنیادی مسائل کی دلدل سے نکالیں وہ گلبہار میں جامع مسجد غوثیہ ٹرسٹ کے رکن ناصر حسین خاں کی قیام گاہ پر مرکزی میلاد الائنس پاکستان کے مشاورتی اجلاس سے خطاب کر رہے تھے۔