گنے کے کاشتکاروں کو اعلانیہ ریٹ نہ ملنا حکمرانوں کی ناکامی ہے‘ معراج الہدیٰ
کراچی( نیوز رپورٹر)جماعت اسلامی سندھ کے امیرڈاکٹر معراج الہدیٰ صدیقی نے کہا ہے کہ عدالتی احکامات اور عوامی احتجاج کے باوجودگنے کے کاشتکاروں کو اعلانیہ ریٹ 182 روپے فی من قیمت نہ ملناسندھ حکومت کی ناکامی ہے۔ حکومتی بے حسی سے محسوس ہورہا ہے کہ عملی طورپر شوگر ملز مالکان کی سندھ میں حکومت ہے۔ 182 کی بجائے کاشتکاروں سے130 روپے فی من گنا خریدنا شوگرمل مالکان کا ظالمانہ اقدام ہے قابل مذمت اورعدالتی احکامات کی بھی خلاف ورزی ہے۔ حکومت کی ذمہ داری ہے کہ وہ شوگر ملز مالکان کوگنے کے اعلانیہ نرخ پر خرید کراپنی رٹ بحال کرائے۔