ہوم سیریزنہ ملنے اورکم ٹیسٹ میچزکے باعث اچھی کارکردگی کیلئے کھلاڑیوں کوسخت محنت کرنا ہوگی۔ مصباح الحق
جوہانسبرگ میں پریس کانفرنس میں کپتان مصباح الحق نے کہا کہ پاکستانی تماشائیوں کوملک میں بین الاقوامی کرکٹ انجوائے کرنے کے موقع ملنے چاہئیں۔ پاکستان میں ٹی ٹوئنٹی ڈومیسٹک ٹورنامنٹ کے ہر میچ میں اسٹیڈیم تماشائیوں سے بھرے نظر آئے، ٹی ٹوئنٹی ڈومیسٹک ٹورنامنٹ کے دوران سیکیورٹی کے کوئی خدشات نہیں تھے، انہوں نے کہا کہ پاکستان کو کافی عرصے سے ہوم سیریزنہیں ملی، جب ٹیمیں اپنے ملک میں نہیں کھیلتیں تو کافی کرکٹ سے دور ہوجاتے ہیں، پاکستان کو ہوم سیریز نہ کھیلنے سے سال میں صرف پانچ یا چھ ٹیسٹ میچ کھیلنے کو ملتے ہیں جبکہ دوسری ٹیمیں سالانہ پندہ سے سولہ ٹیسٹ میچز کھیل رہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سالانہ ٹیسٹ میچز کی تعداد کسی بھی ٹیم کی کارکردگی کو متاثرکرتی ہے، ٹیسٹ کرکٹ نہ کھیلنے کی وجہ سے آپ کو مزید سخت محنت کرنا پڑتی ہے۔