نیوزی لینڈ: 76 سال پرانا خط منزل تک پہنچ گیا، بوتل مےں ڈال کر سمندر میں پھینکا گےا
ویلنگٹن (اے پی اے) نیوزی لینڈ میں 76 سال پرانا خط اپنی منزل تک پہنچ گیا جسے خط بھیجنے والے کے پوتے نے وصول کیا۔نیوزی لینڈ میں گزشتہ سال نومبر میں جیوف نامی شخص کو ساحل سمندر پر چہل قدمی کے دوران ایک بوتل ملی جس میں ایک خط تھا۔ خط پر 17 مارچ 1936 کی تاریخ درج تھی اور لکھا تھا کہ جس شخص کو بھی یہ خط ملے وہ آسٹریلیا کے درج ذیل پتے پر پہنچا دے۔جیوف نے کئی مہینے کی محنت کے بعد آسٹریلیا میں خط لکھنے والے ہل برک کے پوتے کو ڈھونڈ نکالا اور دادا کا پیغام اس تک پہنچا دیا۔ ہل برک نے بحری جہاز کے سفر کے دوران بوتل سمندر میں پھینکی تھی۔
خط