کھانسی کے شربت سے ہلاکتیں‘ انسانی جانوں کا معاملہ ہے‘ حکومتیں سنجیدگی کا مظاہرہ کریں : ہائیکور
لاہور (وقائع نگار خصوصی) لاہور ہائی کورٹ کے مسٹر جسٹس شیخ نجم الحسن نے کھانسی کے شربت سے ہلاکتوں کے خلاف دائر درخواستوں کی سماعت کے دوران قرار دیا کہ یہ انسانی جانوں کا معاملہ ہے حکومتیں اس معاملہ میں اپنی سنجیدگی کا مظاہرہ کریں۔ فاضل عدالت نے کھانسی کے شربت ٹائنو کی خرید و فروخت پر پابندی کے عبوری حکم میں توسیع کرتے ہوئے مزید سماعت 4 فروری تک کے لئے ملتوی کر دی ہے۔ وفاقی اور صوبائی حکومتوں کی جانب سے جواب داخل نہ کرنے اور مزید مہلت طلب کرنے پر فاضل عدالت نے اس امر کا نوٹس لیا کہ حکومتیں اس معاملے کو سنجیدگی سے نہیں لے رہیں۔ عدالت نے دونوں حکومتوں سے عدالت کے روبرو جواب داخل کرنے کی ہدایت کی ہے۔
شربت ہلاکتیں