عوام کو سہولتوں سے محروم رکھنے والوں کو انتخابات میں شکست ہو گی: ڈاکٹر زمرد یاسمین
لاہور (لیڈی رپورٹر) مسلم لیگ ن کی رکن پنجاب اسمبلی ڈاکٹر زمرد یاسمین رانا نے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن نے سیاست کو خدمت اور عبادت سمجھا ہے۔ ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت نے محروم معیشت طبقات کو ترقی کے دھارے میں لانے اور وسائل تک عام آدمی کی رسائی یقینی بنانے کیلئے ٹھوس اقدامات کئے ہیں، عوام نے اچھی طرح دیکھ لیا ہے کہ انہیں جمہوری حکومت کے ثمات سے کن لوگوں نے محروم رکھا، آج شہریوں کو ضرورت کے مطابق بجلی میسر ہے نہ گیس، مسلم لیگ (ن) کا مقصد کبھی حصول اقتدار نہیں رہا بلکہ ہم عوام کی خدمت پر یقین رکھتے ہیں، عوام کو سہولتوں سے محروم رکھنے والے عام انتخاب میں بری طرح شکست کھا جائیں گے، اگر ہم سب مل کر خدمت خلق کے جذبہ سے سرشار ہو کر کام کیں تو کوئی وجہ نہیں کہ عوام کے مسائل حل نہ ہوں مگر وفاق میں بیٹھے حکمران کچھ کرنا ہی نہیں چاہتے۔