ایل پی جی 230 روپے کلو فروخت ہونے لگی، شہری سراپا احتجاج بن گئے
لاہور (نیوز رپورٹر) سوئی گیس حکام کی عدم دلچسپی کے باعث شہر بھر میں گیس کا بحران پیدا ہو گیا ہے۔ جس کا فائدہ اٹھاتے ہوئے ایل پی جی مافیا بھی سرگرم ہوگئی ہے۔ لاہور بھر میں ایل پی جی کے قائم سیلز پوائنٹ پر گیس230 روپے سے زائد قیمت پر فروخت کی جا رہی ہے۔ گنجان آباد علاقوں میں قائم ایل پی جی سیلز پوائنٹ پر گیس کی قیمتوں کے منہ مانگے دام وصول کئے جا رہے ہیں حکومتی اداروں کی خاموشی کی وجہ سے صارفین کو دونوں ہاتھوں سے لوٹا جا رہا ہے۔ ایل پی جی ڈسٹری بیوٹرز ایسوسی ایشن نے بھی اس معاملے پر خاموشی اختیار کر لی ہے۔ شہریوں نے اس صورتحال پر شدید احتجاج کیا ہے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ خودساختہ مہنگائی کرنے والے عناصر کے خلاف کارروائی کی جائے۔ دوسری طرف ایل پی جی سیلز پوائنٹ ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ جس قیمت پر ایل پی جی ہمیں مل رہی ہے اس پر فروخت کر رہے ہیں۔ اضافی قیمت وصول کرنے کی بات درست نہیں ہے۔
ایل پی جی