عوام کسی کے اکسانے پر ریلیوں، دھرنوں میں وقت ضائع نہ کریں: آمنہ ڈھلوں
نارنگ منڈی (نامہ نگار) مسلم لیگ (ق) کی مرکزی رہنما اور حلقہ این اے 131 کی نامزد امیدوار آمنہ ذوالفقار ڈھلوں نے کہا ہے کہ عوم شعور کا مظاہرہ کریں کسی کے اکسانے پر مظاہروں ریلیوں اور دھرنوں میں وقت برباد نہ کریں جس نظام کے تحت ملک میں تبدیلی آ سکتی ہے وہ الیکشن ہے ووٹ کا استعمال نہایت سوچ سمجھ کر کریں کیونکہ ملک کی بقاءسلامتی اور اتحاد کا انحصار ہے۔ انہوں نے نواحی دیہات ہردو سیہول مسلم میں مسلم لیگ ق کے ضلعی جنرل سیکرٹری چودھری محمد علی سیہول کی زیر صدارت تقریب سے خطاب کرتے کہا کہ عوام نے دیکھ لیا مسلم لیگ ق نے ہر دور میں عوام کو ریلیف دیا ہے۔ سابق وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی نے جس طرح پنجاب کی خدمت کی تعلیم اور صحت پر خصوصی توجہ دی موجودہ پنجاب حکومت نے انکے رائی برابر بھی کام نہیں کیا ۔