روٹی کپڑا اور مکان کا نعرہ لگانے والوں نے عوام سے سب کچھ چھین لیا: اعجاز اختر
لاہور (پ ر) یونین کونسل 89 گلشن راوی کے سابق کونسلر اعجاز اختر نے کہا ہے کہ روٹی کپڑا اور مکان کے نام پر ووٹ حاصل کرنے والے ٹولے نے اپنی تجوریاں بھر لی ہیں۔ بدلے میں بجلی، گیس، بند کر کے غریب عوام سے روٹی کا آخری نوالہ بھی چھین لیا ہے۔ الٹا ایٹمی پاور ہونے والے ملک میں عوام کو بے نظیر انکم سپورٹ کے نام پر کشکول کارڈ پکڑا دیئے ہیں اور قوم کو بھکاری بنا دیا ہے۔