لاہور مسلم لیگ (ن) کا قلعہ اور پنجاب گڑھ ہے: اکرام اللہ خان کاکڑ
لاہور (پ ر) مسلم لیگ (ن) پنجاب کے رہنماﺅں چیف کوآرڈی نیٹر پی پی 146 لاہور اور یو سی 48 مغلپورہ کے سابقہ جنرل کونسلر اکرام اللہ خان کاکڑ، ملک محمد شریف، شیخ آصف رفیق، محمد خالد رانا، تابندہ کاکڑ، سمیرہ عتیق، باجی نجمہ، محبوب بٹ، شیخ مانی، طارق ڈار اور شیخ عادل رضا نے کہا ہے کہ لاہور مسلم لیگ (ن) کا قلعہ ہے اور پنجاب گڑھ ہے، آئندہ جنرل الیکشن میں مسلم لیگ (ن) وفاق اور صوبوں میں حکومت بنائے گی۔