فنکشنل لیگ 18 فروری کو ہونے والے ضمنی انتخابات میں حصہ نہیں لے گی، پیر پگاڑا
کراچی (اے پی پی)فنکشنل لیگ کے سربراہ اور حروں کے روحانی پیشوا پیر صاحب پگارا نے کہا ہے کہ فنکشنل لیگ18 فروری کو ہونے والے ضمنی انتخابات میں حصہ نہیں لے گی، کارکنان عام انتخابات کی تےاریاں کریں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پیر کو اپنی رہائش گاہ پر ٹنڈو الہ یار سے تعلق رکھنے والے مسلم لیگ فنکشنل میں شمولیت اختےار کرنے والے سماجی و سیاسی شخصیات ملاقات کے دوران کیا۔ پیر صاحب پگارا نے کہا کہ 18 فروری کو ہونے والے ضمنی انتخابات عوام کے پیسہ ضائع کرنے کے مترادف ہیں، ہم سندھ میں تمام سیاسی پارٹیوں سے رابطہ کر رہے ہیں اور آنے والے انتخابات میں مل کر حصہ لیں گے۔ ملاقات کے بعد امتےاز احمد شیخ نے کہا کہ ہم الیکشن کمشن سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ سندھ کی 6 نشستوں پر ہونے والے ضمنی انتخابات کو نہ کرائے کیونکہ عام انتخابات میں زیادہ دن نہیں بچے ہیں اس لئے اس سے ضمنی انتخابات پر استعمال ہونے والا عوام کا پیسہ ضائع ہوگا۔
پگارا