جمہوری عمل کا تسلسل پیپلز پارٹی کی بڑی کامیابی ہے: آمنہ بٹر، خاور کھٹانہ
لاہور (خبر نگار) پیپلز پارٹی کی مرکزی رہنماءاور سابق رکن پنجاب اسمبلی ڈاکٹر آمنہ بٹر اور مرکزی رہنماءخاور محمود کھٹانہ نے کہا ہے کہ حکومت عوامی مسائل کے حل کے لیے کوشاں ہے ۔وزیر اعظم کی قیادت میں تمام وزراءاپنی صلاحیتوںکو بروئے کار لا کر عومی خدمت کے لیے کام کر رہے ہیں۔ پیپلزپارٹی نے جمہوریت کے لیے قربانیاں دیں اور جمہوریت کے خلاف ہونے والی تمام سازشوں کا ڈٹ کر مقابلہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ راجہ افضل خان کا پی پی میں شامل ہونا پیپلز پارٹی پر اعتماد کا اظہار ہے ۔راجہ افضل خان نے بروقت اور صحیح فیصلہ کیا ہے اورپنجاب کو فتح کرنے والوں کے خواب چکنا چور ہوں گے۔ جمہوریت کا تحفظ ہمارا شیوہ ہے۔ پاکستان میں پہلی بار ایک جمہوری اور عوامی حکومت اپنا دور مکمل کر رہی ہے جو عوام کی کامیابی ہے۔جمہوری عمل کا تسلسل قائم رہنا پیپلز پارٹی کی قیادت کا قابل تحسین پہلو ہے۔