شہباز شریف طبیعت کی ناسازی کے باوجود شام دیر تک سرکاری امور نمٹاتے رہے
لاہور (خصوصی رپورٹر) وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف طبیعت کی ناسازی کے باوجود گذشتہ روز صبح سے شام دیر تک سرکاری امور نمٹاتے رہے۔ وزیر اعلیٰ نے مسلم لیگ (ن) کے سیکرٹریٹ ماڈل ٹاﺅن میں کچی آبادیوں کے مکینوں کو مالکانہ حقوق کی اسناد دینے اور قبرستانوں کی حالت بہتر بنانے کے حوالے سے دو اجلاسوں کی صدارت کی۔ وزیر اعلیٰ سے سنی تحریک کے سربراہ ثروت اعجاز قادری نے ملاقات کی اور محمد عباس شریف کے انتقال پر افسوس کا اظہار کیا۔ وزیر اعلیٰ نے پارٹی کے امور اور میٹرو بس پراجیکٹ سے متعلق اجلاسوں کی صدارت کی۔
امور نمٹاتے رہے