نادان حکمران عوام کو نہیں اپنے آپ کو بیوقوف بنا رہے ہیں: رانا مبشر اقبال
کاہنہ (نامہ نگار ) مسلم لیگ (ن) این اے 129کے نامزدامیدوار رانا مبشر اقبال نے پی پی159 یوتھ ونگ کے نائب صدر شکیل بھٹی کی رہائش گاہ پرصحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا ہے کہ نادان حکمران عوام کو نہیں اپنے آپ کو بےوقوف بنا رہے ہیں،کرپٹ حکمران دھونس دھاندلی کے بل پرمینڈیٹ ہائی جیک کرنے کا خیا ل دل سے نکال دے،پیپلز پارٹی اور اس کے اتحادیوں نے اپنے اقتدار کو طول دینے کیلئے جمہوریت پر شب وخون مارنے کیلئے کینڈا سے شیخ الاسلام کو بلا کر لانگ مارچ کروادیا،جس کے آگے میاں نواز شریف سیسہ پلائی دیوار بن گئے،اور پیپلز پارٹی کا اقتدار پر قبضہ کرنے کا خواب چکنا چور ہو گیا ، بدعنوان اتحادی حکمرانوں سے آئندہ جنرل الیکشن میں نجات نہ ملی تو خدا نخواستہ پاکستان کو درپیش خطرات بڑھ جائیں گے۔ بھٹو کے نام کا ووٹ موجودہ حکمرانوں نے ختم کر دیا ہے۔