بھارت: ہاتھی کا بچہ کنویں میں جاگرا، روتے ہوئے بچے کو نکالنے کیلئے دیواریں توڑنا پڑیں
نئی دہلی (نوائے وقت نیوز) بھارتی ریاست جھاڑکھنڈکے قصبے بنڈو میں ایک ہاتھی کا بچہ کنوئیں میں جاگرا۔ہاتھیوں کے غول سے علیحدہ ہوکر راستہ بھٹکنے والا یہ ہاتھی کا بچہ بے دھیانی میں پانی کے کنوئیں میں جاگرا اور مدد کے لئے روتا نظر آیا جسکے باعث آس پاس لوگوں کا مجمع جمع ہوگیا۔کنوئیں کی گہرائی کی وجہ سے باہر آنے سے قاصر ہاتھی کے بچے کی مدد کے لئے کھدائی والی مشین کا سہارا لیا گیا اور دیواریں توڑ کر ا±سے بحفاظت باہر نکال لیا گیا۔
ہاتھی کا بچہ