دہشتگردی کیخلاف اے این پی کی مجوزہ اے پی سی کا مستقبل مخدوش
لاہور (خصوصی رپورٹر) حکمران اتحاد میں شامل عوامی نیشنل پارٹی کی دہشت گردی کے خلاف مجوزہ آل پارٹیز کانفرنس کا مستقبل مخدوش ہو گیا ہے۔ امکان یہ ہے کہ اے پی سی میں حکمران اتحاد میں شامل جماعتوں کے علاوہ کوئی اور اہم جماعت شرکت نہیں کرے گی، ملک کی معروف دینی و سیاسی جماعتوں نے بلائی جانے والی اے پی سی کو شمالی وزیرستان میں فوجی آپریشن کی منظوری لینے کی کارروائی میں حصہ دار بنائے جانے کی سازش قرار دیا ہے۔ جمعیت علماءاسلام ف اور جماعت اسلامی کے علاوہ دفاع پاکستان کونسل میں شامل تمام سیاسی جماعتوں نے بھی مجوزہ اے پی سی کو مسترد کر دیا ہے۔ مسلم لیگ (ن) کے ذرائع نے بتایا ہے کہ ان کی جانب سے تاحال مجوزہ اے پی سی میں شرکت پر آمادگی ظاہر نہیں کی گئی ہے۔
اے پی سی