لیڈی ہیلتھ ورکرز کو مستقل کرنے کا اعلان پیپلز پارٹی کا بڑا کارنامہ ہے: سلیم مغل
لاہور (خبرنگار) پیپلز لیبر بیورو پنجاب کے سیکرٹری اطلاعات سلیم مغل نے وزیراعظم راجہ پرویز اشرف کی طرف سے ملک بھر میں ایک لاکھ دس ہزار سے زائد لیڈی ہیلتھ ورکرز کو مستقل کئے جانے کے اعلان کو ملکی تاریخ کا سنہرا اقدام اور کارنامہ قرار دیا ہے۔ پیپلز پارٹی کی قیادت اور اس کی وفاقی حکومت شہید جمہوریت بینظیر بھٹو کے فلسفے کی روشنی میں غریب محنت کشوں سے کئے ہوئے وعدوں سرکاری ملازمین کے حقوق ان تک پہنچانے کے لئے کوشاں اور پرعزم ہے۔