نوازشریف کا نام ملک کی جمہوری تاریخ میں سنہری حروف سے لکھا جائیگا: عمران نذیر
لاہور(خصوصی رپورٹر) نواز شریف کی دور اندیشی اور فراست کی بدولت ہی پاکستان میں ریاست اور سیاست دونوں بچی ہوئی ہیں ورنہ شوکت بسرا اور ان کی لٹو اور پھٹو قسم کی قیادت نے پانچ سالوںمیں اپنی بدترین کارکردگی سے ملک کا ہر ادارہ خطرے سے دوچار کرنے میں کوئی کسر نہیں اٹھا رکھی ہے۔ان خیالات کا اظہار پاکستان مسلم لیگ ن لاہور کے جنرل سیکرٹری و ممبر صوبائی اسمبلی خواجہ عمران نذیر اورسیکرٹری اطلاعات و نشریات و مشیر وزیراعلیٰ پنجاب عمران علی گورائیہ نے آج ڈپٹی اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی شوکت بسرا کے ایک بیان پر تبصرہ کرتے ہوئے کیا ۔انہوں نے کہا کہ نواز شریف کا نام پاکستان کی جمہوری تاریخ میں ہمیشہ سنہری حروف سے لکھا جائے گا۔ ان کی جگہ کوئی اور رہنما ہوتا تو زرداری حکومت کی لوٹ مار ،جیالے وزیروں کی جیب بھرو پالیسی اور ملک میں بدترین حالات کو بنیاد بنا کر کب کا عوام کو جمہوری نظام سے برگشتہ کر چکا ہوتا۔ جس کی ڈاکٹر طاہر القادری نے حال میں ایک مثال قائم بھی کر دی ہے۔عمران علی گورائیہ نے مزید کہاکہ نواز شریف نے ہمیشہ اپنے اقتدار پر قومی حمیت اور غیرت کو ترجیح دی ۔ بھارتی ایٹمی دھماکوں کے مقابلے میں پاکستان کی طرف سے تمام تر عالمی دباﺅ کے باوجود چھ دھماکے کئے۔