شاہ زیب کے والد کو ڈرائیونگ لائسنس برانچ کلفٹن کا انچارج بنا دیا گیا
کراچی (نوائے وقت رپورٹ) کراچی میں قتل ہونے والے شاہ زیب کے والد اورنگزیب خان کو پُرکشش عہدہ دیدیا گیا۔ نجی ٹی وی کے مطابق شاہ زیب قتل کے وقت اورنگزیب خان وزیراعلیٰ ہاﺅس کے شکایتی مرکز میں تعینات تھے۔ ڈی ایس پی اورنگزیب کو ڈرائیونگ لائسنس کلفٹن برانچ کا انچارج مقرر کر دیا گیا۔ انہوں نے اپنے عہدے کا چارج سنبھال لیا اس حورالے سے اورنگزیب کی اہلیہ نے بتایا کہ نئی تعیناتی معمول کی بات ہے، بیٹے کے قاتلوں سے صلح کی خبریں من گھڑت اور افواہیں ہیں۔
شاہ زیب/ والد