اللہ کے نیک لوگوں کا ذکر کرنا باعث ثواب ہے: مولانا راغب نعیمی
لاہور(خصوصی نامہ نگار) اللہ کے نیک لوگوں کا ذکر کرنا باعث ثواب ہے اور ان کی تعلیمات پر عمل کرنے سے دنیاوآخرت میں کامیابی ملتی ہے یہ بات جامعہ نعیمیہ کے ناظم اعلیٰ مولانا راغب حسین نعیمی نے برطانیہ میں مقیم مولانا عارف اشرفی کے بڑے بھائی کے ایصال ثواب کے سلسلہ میں منعقدہ جامعہ نعیمیہ میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی انہوں نے کہا کہ اسلام میں سختی نہیں ہے نیک لوگوں کی زندگی ہمارے لےے مشعل راہ ہے۔