بی اے کے امتحانات 4 اپریل سے شروع ہونگے
لاہور (اے پی پی) پنجاب یونیورسٹی کے زیر اہتمام بی اے کے سالانہ امتحانات 4اپریل سے شروع ہونگے،بی اے کے امتحانات میں کل 1لاکھ 50ہزار طلبہ وطالبات شرکت کرےنگے۔پنجاب یونیورسٹی ذرائع کے مطابق امیدواروں کو رولنمبر سلپس اور ڈیٹ شیٹس مارچ کے پہلے ہفتہ میں جاری کی جائیں گی۔