پسند کی شادی نہ ہونے پر دلبرداشتہ نوجوان کا اقدام خودکشی
کوٹ مومن (نامہ نگار)پسند کی شادی نہ ہونے سے دل برداشتہ نوجوا ن نے زہریلی گولیاں نگل لیں تشویش ناک حالت میں ہسپتال داخل،کوٹ مومن کے نواحی ڈیرہ جہان خنانہ کا رہائشی خضر حیات اپنی رشتہ دار لڑکی سے پیار کرتا تھا اور اس سے شادی کرنا چاہتا تھا لیکن کامیابی نہ ملنے پر دل برداشتہ ہو کر گندم میں رکھنے والی زہریلی گولیاں کھا لیں اسکو تشویش ناک حالت میںتحصیل ہیڈ کواٹر ہسپتال لیجایا گیا جہاں اسکی حالت بدستور تشویش ناک بتائی جارہی ہے ۔