ایبٹ روڈ آتشزدگی واقعہ میں ہلاک ہونے والے 59 سالہ شخص کی شناخت ہو گئی
لاہور (اپنے نمائندے سے) ایبٹ روڈ پر آتشزدگی کے واقعہ میں ہلاک ہونے والے 59 سالہ شخص کی شناخت ہو گئی‘ متوفی محمد نیاز سول انجینئر اور واپڈا میں انیسویں گریڈ کا آفیسر تھا‘ انچارج انویسٹی گیشن محمد رفیق کے مطابق متوفی کی شناخت اس کے بیٹے خرم نیاز اور دیگر ملازمین نے کی ہے‘ متوفی حیدر آباد کا رہائشی تھا۔