بہترین کارکردگی پر ایس پی ٹریفک کی سٹاف کو شاباش
شورکوٹ چھاونی(نامہ نگار) شورکوٹ چھاونی میں ٹریفک سٹاف کی بہترین کارکردگی پرایس پی ٹریفک پولیس فیصل آباد رینج آصف صدیق صاحب نے شاباش دی ۔بیان کیا جاتا ہے کہ شورکوٹ چھاو¿نی ٹریفک سٹاف انچارج سب انسپکٹر اظہر حسین شیرازی ،کانسٹیبل تصور شاہ، کانسٹیبل مظہرحسین نے ٹریفک رولز کی خلاف ورزی کرنے والی اوورلوڈنگ،زائد کرایہ وصول کرنے والی ویگنوں بسوں کے خلاف کریک ڈاو¿ن کر کے متعدد گاڑیوں کے چالان کر کے لاکھوں روپے قومی خزانے میں جمع کرائے اور ٹریفک کی روانی کو انتہائی محنت اور ایمانداری سے کنٹرول کیا۔