چیچہ وطنی: ٹرک کی ٹکر سے رکشہ ڈرائیور جاں بحق
چیچہ وطنی (نامہ نگار) تیز رفتار ٹرک کی رکشے کو ٹکر ، ڈرائیور موقع پر ہلاک ، ٹرک ڈرائیور فرار ہو گیا۔ تفصیل کے مطابق بوریوالہ سے چیچہ وطنی کی طرف آنے والے تیز رفتار ٹرک نے سامنے سے آنے والے موٹرسائیکل رکشہ کو ٹکر مار کر رکشہ ڈرائیور فاروقسکنہ مہر آبادٹاﺅن کو موقع پر ہلاک کردیا۔ حادثہ ہوتے ہی نامعلوم ٹرک ڈرائیور موقع سے فرار ہوگیا۔ پولیس تھانہ صدر نے اطلاع ملتے ہی جائے وقوعہ پر پہنچ کر نعش کو اپنی زیر نگرانی پوسٹمارٹم کے لیے تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال پہنچا کر مقدمہ درج کرلیا۔