جھنگ میں مبینہ پولیس مقابلہ‘ 10 لاکھ سر کی قیمت والا رمضان دو ساتھیوں سمیت ہلاک
جھنگ (نامہ نگار) مبینہ پولیس مقابلے میں 10 لاکھ کی قیمت والا رمضان عرف حانی 2 اشتہاری ساتھیوں سمیت ہلاک ہو گیا جبکہ پولیس مکمل محفوظ رہے۔ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر اختر عمر حیات لالیکا نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ رات تھانہ سٹلائٹ ٹاﺅن کے اہلکار چنیوٹ موڑ پر گشت کر رہے تھے کہ ایک ٹرک ڈرائیور نے طالاع دی کہ صوفی موڑ پر 6 ڈاکوﺅں نے اسے لوٹنے کی کوشش کی لیکن وہ ٹرک بھاگا کر لے آیا۔ اطلاع پر انسپکٹر اور پولیس اہلکاروں نے مزید نفری طلب کرکے صوفی موڑ پر چھاپہ مارا تو اشتہاریوں نے فائرنگ کر دی پولیس نے بھی جوابی فائرنگ کی مقابلہ تقریباً ڈیڑھ گھنٹہ تک جاری رہا جس کے دوران تینوں اشتہاری ہلاک ہو گئے۔ پولیس نے کلاشنکوف، پمپ ایکشن اور دیگر اسلحہ قبضہ میں لے لیا۔ انہوں نے بتایا کہ بعدازاں شناخت کروانے پر معلوم ہوا کہ ہلاک ہونے والوں میں دس لاکھ روپے سرکی قیمت والے بدنام زمانہ خطرناک اشتہاری رمضان عرف رمضانی، امان اللہ عرف سیالوی اور ظفر اقبال ہیں، رمضان قتل، اقدام قتل، ڈکیتی اور راہزنی، دہشت گردی اور دیگر سنگین نوعیت کے 70 مقدمات میں اور اس کے ساتھی درجنوں مقدمات میں پولیس کو مطلوب تھے جبکہ اس کے 3 ساتھی فرار ہو گئے۔
3 ہلاک