روس نے بحیرہ اسود اور روم میں بڑے پیمانے پر بحری مشقیں شروع کردیں
ماسکو (اے پی پی) روس نے کئی برسوں بعد بحیرہ اسود اور روم میں بڑے پیمانے پر بحری مشقیں شروع کردیں۔ روس کی وزارت دفاع کے اعلان کے مطابق روس کے شمال میں بحیرہ اسود اور روم میں روسی بحریہ کی بڑی مشقیں شروع کردی گئی ہیں جن میں آٹھ جنگی بحری بیڑے شرکت کر رہے ہیں جبکہ دور تک مار کرنے والے طیارے بھی شریک ہیں۔
روسی حکام کے مطابق مذکورہ مشقیں 1991ءمیں سوویت یونین کے خاتمے کے بعد بڑی مشقیں ہیں جوکہ 29 جنوری تک جاری رہیں گی۔
روس/ بحری مشقیں