ڈیرہ بگٹی، 2 نعشیں برآمد، کوئٹہ: ایف سی نے ایس پی سمیت 11 اہلکار چھوڑ دیئے
کوئٹہ (نوائے وقت نیوز+ ایجنسیاں) کوئٹہ میں ایف سی نے حراست میں لئے گئے ایس پی اور ڈی ایس پی سمیت گیارہ اہلکاروں کو چھوڑ دیا۔ ڈی ایس پی کے بیٹے نے فرنٹیئر کانسٹیبلری کے خلاف مقدمے کی درخواست تھانہ ائرپورٹ میں جمع کرا دی ہے۔ دوسری طرف کوئٹہ میں فرنٹیئر کانسٹیبلری اور سی آئی ڈی پولیس کا ایک دوسرے پر الزام تراشی کا سلسلہ جاری ہے۔ پولیس ایف سی پر سمگلر چھڑانے کے الزام لگاتی ہے تو فرنٹیئر کانسٹیبلری کا دعوی ہے کہ سی آئی ڈی افسر اغوا کاروں کی معاونت کررہے تھے اور انہوں نے لاک اپ میں مغوی چھپا رکھا تھا۔ ایف سی نے سبی میں چھاپہ مار کر 4 کلو دھماکہ خیز مواد اور ایک دستی بم برآمد کر لیا۔ ایف سی ژوب نے کوئٹہ نیشنل ہائی وے چیک پوسٹ پر چار افغان باشندوںکو سفری دستاویزات نہ ہونے پرگرفتار کرکے ژوب پولیس کے حوالے کردیا ذرائع کے مطابق گرفتارشدگان سے تقریباً پندرہ افراد امریکی ڈالر برآمد ہوئے ہیں جب کہ ڈیرہ بگٹی کے علاقے پیرکوہ سے سکیورٹی فورسز کے عملے کو دو افراد کی مسخ شدہ ملیں جنہیں ہسپتال پہنچا دیا گیا پولیس کے مطابق دونوں افراد کو گولیاں مار کرقتل کرنے کے بعد نعشیں ویران جگہ پر پھینکی گئی تھیں جن کی شناخت بائیان اور رضامحمد کے نام سے کی گئی ہے۔
نعشیں برآمد