مشرف چیف جسٹس کو حبس بے جا میں رکھنے کے مقدمے میں اشتہاری قرار
اسلام آباد (آئی این پی) چیف جسٹس افتخار محمد چودھری اور ان کے بچوں کو حبس بے جا میں رکھنے کے الزام میں سابق صدر پرویز مشرف کے خلاف درج مقدمہ میں تھانہ سیکرٹریٹ پولیس انہیں اشتہاری قرار دیتے ہوئے چالان سول جج جوڈیشل مجسڑیٹ محمد عباس شاہ کی عدالت میں جمع کرا دیا۔ عدلت نے مدعی مقدمہ چودھری اسلم ایڈووکیٹ کو 16 فروری کو طلب کر لیا۔ پیر کو تھانہ سیکرٹریٹ پولیس کے تفتیشی آفیسر شاہ نذر نے عدالت میں 512 کا چالان پیش کرتے ہوئے م¶قف اختیار کیا کہ ملزم پرویز مشرف عرصہ دراز سے بیرون ملک مقیم ہیں لہٰذا پولیس اشتہاری قرار دے کر عدم موجودگی میں مقدمہ کا ٹرائل کرانا چاہتی ہے۔