محکمہ پی اینڈ ڈی پنجاب کی جانب سے ناکارہ قرار دی جانیوالی سرکاری گاڑیوں کی نیلامی
لاہور (کامرس رپورٹر) محکمہ پی اینڈ ڈی پنجاب کی جانب سے نیلام کی جانے والی سرکاری گاڑیوں کے بارے میں محکمہ ایس اینڈ جی اے ڈی کے ٹرانسپورٹ ونگ اور صوبائی محکمہ ٹرانسپورٹ نے معائنے کے بعد ناکارہ قرار دیا تھا جس کے بعد ان گاڑیوں کو نیلامی کا اشتہار جاری کیا گیا اور ان کی اوپن بڈ میں نیلامی ہوئی۔ اس امر کا اظہار محکمہ پی اینڈ ڈی پنجاب کے حکام نے رابطہ کرنے پر کیا ہے ۔ انہوں نے سکشن آفیسر جنرل اور کیئر کے محکمہ پی اینڈ ڈی میں 8 سال سے تعیناتی کے بارے میں کہا کہ ان کو تبدیل ہوئے تین ماہ سے زائد ہو گئے ہیں۔