نوشہرہ: بھائی اور بیٹے کے قتل کی چشم دید گواہ 50 سالہ خاتون ڈسٹرکٹ کورٹ جاتے ہوئے قتل
نوشہرہ (ثناءنیوز) بھائی اور بیٹے کے قتل کی چشم دید گواہ 50 سالہ خاتون کو تاریخ پر ڈسٹرکٹ کورٹ نوشہرہ جاتے ہوئے گھات لگائے مسلح ملزمان نے فائرنگ کرکے موت کے گھات اتار دیا۔ مقتولہ گل شمع جان اپنے چھوٹے بیٹے کے ساتھ نوشہرہ کچری آرہی تھی۔ مقتولہ اور ملزمان کے خاندان کے درمیان ستر سال سے دشمنی چل رہی ہے جس میں ابھی تک درجنوں افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔ ملزمان فرار ہوگئے۔