لائن آف کنٹرول کشیدگی کا سب سے زیادہ نقصان کشمیریوں کو ہو گا: امریکی اخبار
واشنگٹن / جموں (اے پی اے ) امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ کی رپورٹ کے مطابق پاکستان اور بھارت کے درمیان حالیہ جھڑپوں اور دونوں ممالک کے فوجیوں کی ہلاکت کے بعد کشیدگی بڑھتی جا رہی ہے، کشمیریوں نے کشیدگی کو مدنظر رکھتے ہوئے محفوظ پناہ گاہیں تعمیر کرنا شروع کر دی ہیں۔ 2 ہفتوں کے دوران 3 پاکستانیوں کی شہادت اور 2 بھارتی فوجیوں کی کنٹرول لائن پر ہلاکت نے متنازع مسئلہ کو مزید کشیدہ کر دیا ہے۔ دونوں جانب سے ایک دوسرے پر تابڑ توڑ الزامات لگائے جا رہے ہیں، اخبار کے مطابق دونوں ممالک کے درمیان جاری اس کشیدگی یا کسی بھی شدید کارروائی کی صورت میںسب سے زیادہ نقصان کشمیریوں کا ہو گا ۔