مصر میں صحافیوں اور میڈیا کے خلاف کریک ڈاون کا نیا ریکارڈ قائم
قاہرہ (آن لائن) مصر میں صدر محمد مرسی کی حکومت نے میڈیا شخصیات اور صحافیوں کے خلاف مقدمات دائر کرنے کا ایک نیا ریکارڈ قائم کر دیا ہے۔ عرب نیٹ ورک برائے انسانی حقوق اطلاعات کی ایک رپورٹ کے مطابق موجودہ صدر محمد مرسی کے دورحکومت میں اب تک صحافیوں کے خلاف دائر کردہ کیسوں کی تعداد سابق صدر حسنی مبارک کے دور حکومت میں دائر کردہ کیسوں کی تعداد سے چوبیس گنا زیادہ ہے۔