مصر کے صدر محمد مرسی سعودی عرب پہنچ گئے
جدہ (اے پی پی) مصر کے صدر محمد مرسی سعودی عرب پہنچ گئے۔ سعودی عرب کے سرکاری خبر رساں ادارے کے مطابق وہ عمرہ کی سعادت حاصل کرنے کے علاوہ عرب اقتصادی وسماجی ترقی فورم میں بھی شرکت کریںگے۔ کنگ عبدالعزیز ایئر پورٹ پر گورنر جدہ اور دیگر اعلیٰ حکام نے ان کا استقبال کیا۔ اپنے دورے کے دوران وہ سعودی عرب کے رہنماﺅں سے ملاقاتیں بھی کریںگے۔ ان ملاقاتوں میں مصر اور سعودی عرب کے درمیان تعلقات اور تعاون کو فروغ دینے کے طریقوں پر غور کیا جائےگا۔