بھارت میں گینگ ریپ اور قتل میں ملوث 5 ملزمان کے خلاف چارج شیٹ پیش
نئی دہلی (اے پی پی) بھارت میں گینگ ریپ اور قتل میں ملوث 5 ملزمان کے خلاف عدالت میں چارج شیٹ پیش کر دی گئی۔ دلائل 24 جنوری کو دیئے جائیں گے۔ پیر کو ذرائع ابلاغ کے مطابق بھارت کے شہر نئی دہلی میں پہلی مرتبہ قائم کی گئی فوری انصاف کی خصوصی عدالت (فاسٹ ٹریک کورٹ) میں پانچ ملزمان کو پیش کر دیا گیا جن پر ایک سٹوڈنٹ کو قتل کرنے، لڑکی کے ساتھ گینگ ریپ کرنے، اغوا اور دیگر الزامات عائد کئے گئے ہیں۔ سماعت بند کمرے میں ”ان کیمرہ“ ہوئی۔