صدر ٹرمپ کا بڑا فیصلہ: جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کے چیئرمین جنرل چارلس براؤن برطرف

Feb 22, 2025 | 15:06

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے وزارت دفاع میں بڑی تبدیلی کرتے ہوئے جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کے چیئرمین جنرل چارلس براؤن کو ان کے عہدے سے ہٹا دیا ایئر فورس جنرل چارلس براؤن جو ایک فائٹر پائلٹ کے طور پر اپنی خدمات انجام دے چکے ہیں امریکی فوج میں نسلی و صنفی برابری کے حامی سمجھے جاتے تھے وہ اس عہدے تک پہنچنے والے دوسرے سیاہ فام جنرل تھے اور سولہ ماہ کے دوران یوکرین اور مشرق وسطیٰ کی جنگوں کے پس منظر میں اپنی ذمہ داریاں نبھا رہے تھے صدر ٹرمپ نے اچانک انہیں برطرف کرتے ہوئے ایئر فورس کے لیفٹیننٹ جنرل ڈین رازین کین کو نیا چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف مقرر کر دیا اس اچانک فیصلے نے امریکی سیاسی و عسکری حلقوں میں ہلچل مچا دی ہے جبکہ جنرل براؤن کی برطرفی کے محرکات پر مختلف قیاس آرائیاں جاری ہیں

مزیدخبریں