بطگحضرو،متعدد سکولوں اور دیہات کا پرانا واحد امتحانی سنٹر ختم کردیاگیا

Feb 22, 2025

  حضرو (نمائندہ نوائے وقت)اٹک کی تین تحصیلوں کے متعدد سکولوں اور دیہات کا پرانا واحد امتحانی سنٹر گورنمنٹ بوائز ھایئر سیکنڈری سکول دورداد تحصیل و ضلع اٹک راولپنڈی تعلیمی بورڈ کے حکام نے ختم کردیااہل علاقہ طلبہ و طالبات اور والدین کا احتجاج ، مذکورہ سنٹر فی الفور بحال کیا جائے اٹک اور باہتر کے امتحانی سنٹر غریب والدین کے لئے زیادہ فاصلہ ہونے کے ساتھ آنے جانے کی تکلیف اور روزانہ گاڑی بک کرانی پڑے گی جو کہ غریب والدین پر بوجھ اور طلبہ و طالبات کو یکسوئی کی بجائے ذہنی سوچ الجھن اور پریشانی کا ذریعہ ہو گا جس سے طلبہ و طالبات  پیپرز بھی اچھی طرح نہیں دے سکیں گے علاقہ معززین سابق کونسلردورداد طاہر محمود، ملک خالد سقہ آباد، وائس چیئرمین اٹک پریس کلب حافظ عبدالحمید خان ، ساجد محمود اور سماجی شخصیت عامر خان نے میڈیا کو بتایا ہے کہ یہ امتحانی سنٹر پرانا سنٹر ہے جو کہ تحصیل اٹک تحصیل فتح جنگ اور تحصیل حسن ابدالکے سکولوں اور متعدد دیہات کے طلبہ و طالبات کا 30 کلومیٹر کے ایریا میں واحد سنٹر ہے جسے ختم کر کے نہ صرف طلبہ و طالبات کے ساتھ زیادتی کی گئی بلکہ اس پورے علاقہ کی عوام کے ساتھ زیادتی ہے غریب لوگ اور پسماندہ علاقہ کے لوگوں کے ساتھ راولپنڈی بورڈ کی انتظامیہ اور حکام نے یہ زیادتی محض مفروضے پر کی ہے دورداد سکول سے بنک اب صرف آدھا گھنٹہ کی مسافت پر ہے اور پرچہ بھی باقاعدہ وقت پر پہنچتا رہا ہے اہل علاقہ، معززین، طلبہ و طالبات کے والدین نے چیئرمین راولپنڈی تعلیمی بورڈ سے مذکورہ سنٹر فی الفور بحال کرنے کا پرزور مطالبہ کیا ہے۔

مزیدخبریں