بیول (نامہ نگار)بیول کے نواحی علاقے تھتھی میں بجلی کے پول میں شارٹ سرکٹ کے باعث دو افراد اور ایک کمسن بچہ کرنٹ لگنے سے متاثر ہو گئے، جبکہ بچے کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے مقامی افراد کا کہنا ہے کہ واپڈا اہلکاروں کو بارہا شکایت درج کروائی گئی، لیکن کسی قسم کا کوئی عملی اقدام نہیں کیا گیا۔علاقہ مکینوں کے مطابق بجلی کے کھمبے میں کئی دنوں سے خرابی تھی اور بارہا اطلاع دینے کے باوجود واپڈا کے عملے نے مسئلہ حل نہیں کیا جس کے نتیجے میں یہ افسوسناک واقعہ پیش آیا حادثے کے بعد مقامی افراد نے اپنی مدد آپ کے تحت متاثرین کو اسپتال منتقل کیا اور واپڈا کے خلاف شدید احتجاج کیااہلِ علاقہ نے اعلی حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ واپڈا کی مجرمانہ غفلت کا نوٹس لیا جائے اور ذمہ داروں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے تاکہ مستقبل میں ایسے حادثات سے بچا جا سکے۔
بیول کے نواحی علاقے تھتھی میں بجلی کے پول میں شارٹ سرکٹ
Feb 22, 2025