اٹک (نامہ نگار ) پولیس کی ٹیم بسلسلہ گشت فارم ازان سجاول خان موجود تھی کہ فائرنگ کی آواز سنائی دی جس پر فوری فارم کے گیٹ پر پہنچے تو دو نوجوان لڑکے پولیس پارٹی کو دیکھ کر فارم کی جانب بھاگ پڑے جن کو بمشکل قابو کیا جنہوں نے اپنے نام و پتہ جات محمد زکریا ولد محمد خورشید اور اشتیاق ولد حکم دین سکنائے محلہ جہان بانڈہ غورغشتی تحصیل حضرو بتلائے جن کے قبضہ سے اسلحہ آتشیں پسٹل 30 بور اور رپیٹر 12 بور معہ ایمونیشن برآمد کر کے مقدمہ درج کر کے ہر دو ملزمان کو حوالات میں بند کر دیا۔
ہوائی فائرنگ سے خوف و ہراس پھیلانے والے 2 ملزم گرفتار
Feb 22, 2025