راشد نسیم کی زیرصدارت اجلاس ،انتخابات  حلقہ بندیوں کی تیاریوں کا جائزہ 

Feb 22, 2025

لاہور ( خصوصی نامہ نگار) صدر الیکشن کمیشن جماعت اسلامی راشد نسیم نے منصورہ میں الیکشن کمیشن کے اجلاس کی صدارت کی۔ اجلاس میں مرکزی مجلس شوریٰ کے انتخابات اور حلقہ بندیوں کی تیاریوں کا جائزہ لیا گیا۔ تجاویز، ترامیم اور اعتراضات زیر بحث آئے اور ان پر فیصلے کیے گئے۔ صدر الیکشن کمیشن نے کہا الیکشن کمیشن کی کوشش ہے کہ جماعت اسلامی کی مرکزی مجلس شوریٰ کی مدت ختم ہونے سے 15 روز قبل تک انتخابی عمل کو مکمل کر لیا جائے۔

مزیدخبریں