لیگی حکومت نے 12 ماہ میں ناممکن کو ممکن کر دکھایا: عرفان الحسن بھٹی

Feb 22, 2025

سانگلہ ہل (نمائندہ نوائے وقت) مسلم لیگ ن یوتھ ونگ کے ضلعی صدر حاجی عرفان الحسن بھٹی نے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن کی حکومت نے 12ماہ میں ناممکن کو ممکن کر دکھایا‘ ہمارے اپنے ہی پاکستا نی معیشت کے دشمن اور سازشوں میں مصروف ہیں، وزیراعلیٰ پنجاب نے جس سیاسی بصیرت کا مظاہرہ کیا ہے پنجاب کی تاریخ میں صدیوں یاد رکھا جائے گا۔ میڈیا سے گفتگو کرتے انہوں نے مزید کہا کہ مریم نواشریف نے اقتدار کے پہلے دن سے ہی انتقامی سیاست کی بجائے عوامی خدمت کو تر جہی دیکر پنجاب کو آگے لے جانے کی سوچ کو اپنایا، پنجاب حکومت نے پہلے ہی سال میں ڈلیور کر کے دکھایا ہے، وزیراعلیٰ مریم نواز کا ایک فلیگ شپ پروگرام ستھرا پنجاب صوبے کے عوام نے سراہا۔

مزیدخبریں