لاہور(سپورٹس رپورٹر)سری لنکا، نیپال اور مالدیپ کے کھلاڑی ساف کراس کنٹری اتھلیٹکس چیمپئن شپ میں شرکت کیلئے دارالحکومت اسلام آباد پہنچ گئے۔ چیئرمین آرگنائزنگ کمیٹی سلطان ستی نے بتایا ہے کہ ساف کراس کنٹری اتھلیٹکس چیمپئن شپ 23 فروری کو ہو گی۔ تماشائیوں کا داخلہ مفت ہو گا۔
ساف کراس کنٹری اتھلیٹکس چیمپئن شپ سری لنکا‘نیپال ‘مالدیپ کی ٹیمیں پاکستان پہنچ گئیں
Feb 22, 2025