گوجرانوالہ:ریجنل پولیس اور راجپوت میڈیکل کمپلیکس کے مابین معاہدہ 

گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی )ریجنل پولیس اور راجپوت میڈیکل کمپلیکس انتظامیہ کے مابین ایک معاہدہ طے پایا۔ معاہدہ کے تحت راجپوت میڈیکل کمپلیکس میں پولیس جوانوں اور اہلکاروں کو علاج و معالجہ میں خصوصی رعایت فراہم کی جائیگی۔ شہدا پولیس کے اہل خانہ کی کو بلا معاوضہ جدید طبی سہولیات فراہم کی جائیگی ۔اسی سلسلہ میں آر پی او آفس میں تقریب کا انعقاد کیا گیا تقریب میں ریجنل پولیس آفیسر طیب حفیظ چیمہ اور چیف ایگزیکٹو راجپوت ہسپتال ڈاکٹر عبداللہ نے معاہدہ پر دستخط کئے۔اس موقع پر ایس ایس پی آپریشنزفراز احمد، ایس پی سٹی غیور احمد اور اے ڈی آئی جی اسد محمود بھی موجود تھے۔آر پی او کا کہنا تھا راجپوت میڈیکل کمپلیکس ہسپتال کی خدمات حاصل کی گئی ہیں جو کہ انتہائی معقول نرخوں پرگو پولیس ملازمین اور انکے اہل خانہ کو طبی سہولیات فراہم کریگا۔اس موقع پرچیف ایگزیکٹو راجپوت ہسپتال ڈاکٹر عبداللہ نے آر پی او کو اپنے ہسپتال کی جانب سے بھرپور تعاون کی یقین دھانی کرائی بعد ازاں آر پی او نے راجپوت میڈیکل کمپلیکس کے چیف ایگزیکٹو راجپوت ہسپتال ڈاکٹر عبداللہ کو یادگاری شیلڈ بھی پیش کی۔

ای پیپر دی نیشن

مولانا قاضی شمس الدین

ڈاکٹر ضیاء الحق قمرآپ 1916ء مطابق 1334ھ کو کوٹ نجیب اللہ، ہری پور ہزارہ میں مولانا فیروز الدین کے ہاں پیدا ہوئے۔آپ کا تعلق ایک ...