کتنے فیصد پاکستانی اپنی مالی حالت سے پریشان؟ نیا سروے آگیا

کتنے فیصد پاکستانی اپنی مالی حالت سے پریشان ہیں؟ نیا سروے سامنے آگیا۔

گیلپ پاکستان نے عوامی آرا پر مبنی نئے سروے کے نتائج جاری کردیے ہیں۔

سروے رپورٹ کے مطابق 44 فیصد پاکستانی اپنی مالی حالت سے پریشان ہیں جبکہ 35 فیصد کی رائے اس کے برعکس ہے۔

سروے کے مطابق 44 فیصد پاکستانیوں نے 10 برس پہلے کے مقابلے میں خود مالی طور پر مزید کمزور تسلیم کیا ہے۔

گیلپ پاکستان کے سروے کے مطابق 35 فیصد پاکستانیوں نے کہا کہ وہ 10 برس کے دوران مالی طور پر زیادہ مضبوط اور خوشحال ہوئے ہیں۔

سروے میں 16 فیصد نے 10 سال پہلے کے مقابلے میں کوئی فرق نہ آنے کا بتایا اور رائے دی کہ جیسی مالی حالت پہلے تھی، اب بھی ویسی ہی ہے۔

ای پیپر دی نیشن