پی ایس ایل6:کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کا لاہور قلندرزکے خلاف بڑا سکور، لاہور قلندرزکو جیت کے لیے179کا ہدف
پاکستان سپر لیگ کے آج کھیلے جانے والے میچ میں لاہور قلندرز نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے خلاف ٹاس جیت کر بولنگ کا فیصلہ کیا ہے۔
پی ایس ایل کے چھٹے سیزن کے تیسرے روز آج صرف ایک میچ کھیلا جا رہا ہے۔یہ دونوں ٹیموں کا دوسرا میچ ہے۔ قلندرز نے اپنے پہلے میچ میں پشاور زلمی کے خلاف کامیابی حاصل کی جب کہ کوئٹہ کو افتتاحی میچ میں کراچی کے ہاتھوں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ کوئٹہ گلیڈی ایٹرزنے لاہور قلندرز کیخلاف اپنی دو وکٹ میچ کے شروع میں ہی گنوا بیٹھی۔ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے عمدہ کھیل کا مظاہرہ کرتے ہو اچھے اسکور کا ہد ف لاہور قلندرز کو دے دیا۔ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے لاہور قلندرز کو جیت کے لیے179 کا ایک بڑے اسکور کا ہدف دے دیا.