چناب کالج شورکوٹ کے 24 رکنی وفد، اساتذہ اور طلبا کا پنجاب اسمبلی کا مطالعاتی دورہ

چناب کالج شورکوٹ کے 24 رکنی وفد نے وائس پرنسپل ، پروفیسررائے شوکت حیات کی سربراہی میں پنجاب اسمبلی کا مطالعاتی دورہ کیا۔طلباءنے پنجاب اسمبلی کی ساخت، سٹینڈنگ کمیٹیوں کی کارکردگی اور قانون سازی کے طریقہ کار میںگہری دلچسپی کا مظاہرہ کیا۔ انہوں نے پنجاب اسمبلی کا ایوان ،مختلف شعبہ جات اور لائبریری کا دورہ کیا۔ وفد نے نئی اسمبلی بلڈنگ کا ماڈل بھی دیکھا۔ طلباءکو یہ جان کر خوشی ہوئی کہ 2003 سے پنجاب اسمبلی کے تمام اجلاس براہ راست دیکھے جا سکتے ہیں۔