اوکاڑہ کے علاقہ مکوانہ میں 7سالہ بچی سے زیادتی کے خلاف پنجاب اسمبلی میں توجہ دلاو نوٹس جمع
اوکاڑہ کے علاقہ مکوانہ میں 7سالہ بچی سے زیادتی کے خلاف پنجاب اسمبلی میں توجہ دلاو نوٹس جمع،توجہ دلاو نوٹس مسلم لیگ ن کی رکن سمیرا کومل کی جانب سے جمع کرایا گیا۔اوکاڑہ کے علاقہ مکوانہ میں دکاندار نے سات سالہ بچی کو درندگی کا نشانہ بنایا۔دکاندار نے کمسن بچی کو اغواءکرنے بھی جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا۔کیا پولیس نے اس افسوسناک واقعہ کا مقدمہ درج کرلیا ہے۔کیا پولیس نے ملزم کی گرفتاری عمل میں لائی۔اس کیس کی اب تک کی تفتیش سے متعلق ایوان کو آگاہ کیا جائے۔